سوئیڈن میں مکرر توہین قرآن پر ترکی کا رد عمل

IQNA

سوئیڈن میں مکرر توہین قرآن پر ترکی کا رد عمل

7:24 - September 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508200
تہران(ایکنا) ترک وزارت خارجہ نے قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

ترک نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے سوئیڈن میں اسلام فوبیا اور توہین قرآن کی مذمت کی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: ہم اسٹاک ہوم میں ایک نسل پرست گروپ کی جانب سے قرآن سوزی کی شدید مذ٘ت کرتے ہیں.

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے: یورپی ممالک میں آزادی بیان کے نام پر توہین مقدسات کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔

 

حکومت کی مخالفت کے باوجود مسلم نشین اسٹاک ہوم میں شدت پسندوں نے مظاہرہ منعقد کیا.

 

دائیں بازو کی ڈنمارکی پارٹیStram Kurs»  نے اسٹاک ہوم کے مضافاقی علاقے «رینکبی» میں قرآن کا نسخہ جلا کر شہید کیا۔

 

ترک وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ مساجد پر حملوں کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  اس طرح کے اقدامات کو روکا نہ کیا تو کرائسٹ چرچ جیسا واقعہ دوبارہ رونما ہوسکتا ہے۔/

3922225

نظرات بینندگان
captcha