«المسیره نیٹ» پر انصارالله کے رھنما کی تقریر نشر ہوئی ہے جسمیں کہا گیا ہے: امت اسلامی کی بعض مشکلات اندورونی ہے اور امت ظلم و نا انصافی، کج فکری و گمراہی اور تفرقے سے دوچار ہے جو کسی صورت ایک مثالی اسلامی زندگی کے مطابق نہیں۔
انکا کہنا تھا: ہم دیکھتے ہیں جو لوگ امت اسلامی کی رھنمائی کے دعویدار ہیں وہ یہودیوں کے ساتھ اور رسول اکرم(ص) کے دشمنوں کے ساتھ یکجا نظر آتے ہیں۔
انکا کہنا تھا: تحریف کے ہم اس وقت گواہ ہیں اور سعودی و امارات امت کے دشمنوں کے ساتھ سازش سے تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔
الحوثی کا کہنا تھا: جو لوگ رسول اکرم کی مسلسل توہین کرتے ہیں اور امریکہ و اسرائیل کے ہمراہ امت کی دشمنی کی مشن پر مصروف ہیں وہ در اصل مشرق میں مغرب کے چیلے ہیں۔/