پاکستان نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا

IQNA

پاکستان نے بابری مسجد سے متعلق بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا

8:02 - October 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508285
تہران(ایکنا) پاکستان نے ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد سے متعلق بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

بھارتی عدالت نے ناکافی شہادتوں کے باعث بابری مسجد کیس کے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے اور فیصلے میں کہا کہ بابری مسجدگرانے کا واقعہ اچانک ہوا، بابری مسجد گرانے کے لیے کسی منصوبہ بندی کے ثبوت نہیں ملے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ بی جے پی کی ہندو نواز حکومت اقلیتوں کو روز اول سے نشانہ بنا رہی ہے اور بھارتی عدالت کے فیصلے سے بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

 

خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے اس فیصلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما ایل کےایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اما بھارتی سمیت دیگر کو بری کیاہے۔

 

ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہاپسندوں نے 6 دسمبر 1992 کو شہید کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کے حوالے بھی کرچکی ہے۔

231634

 

نظرات بینندگان
captcha