عراق؛ طلباء کا دوسرا آن لائن قرآنی کورس

IQNA

عراق؛ طلباء کا دوسرا آن لائن قرآنی کورس

10:41 - October 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3508293
تہران(ایکنا) یونیورسٹی طلبا کے لئے تلاوت و تجوید اور حفظ کورس وزارت تعلیم اور دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

؛ طلباء کے لائن دوسرا آن لائن قرآنی کورس شروع کیا گیا ہے جسمیں تجوید و تلاوت، حسن قرآت، صوت و لحن اور تیسویں پارے کا حفظ جزء شامل ہے اور ماہرین اساتذہ کو اس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

عراقی یونیورسسٹیوں میں قرآنی پروگرام کے انچارج محمد عزیز ناصر کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ قرآنی پروگرام «شفیع لأصحابه» کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے، مذکورہ پروگرام کو «ٹیلگرام» اور «گوگل میٹ» پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں عراق کے مختلف علمی اداروں اور یونیورسٹیوں سے تین سو طلبا شرکت کررہے ہیں جبکہ کورس دو مہینے تک جاری رہے گا۔

 

محمد عزیز ناصر کا کہنا تھا: مذکورہ قرآنی پرگرام دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سے یونیورسٹی لیول طلبا کے لیے خصوصی طور پر شروع کیا گیا ہے۔/

3926729

نظرات بینندگان
captcha