تیونس؛ «صیھونیسم سے مقابلہ کا قومی دن» مقرر کرنے کا مطالبہ

IQNA

تیونس؛ «صیھونیسم سے مقابلہ کا قومی دن» مقرر کرنے کا مطالبہ

10:43 - October 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3508294
تہران(ایکنا) تیونس کے سوشل ایکٹویسٹ نے یکم اکتوبر کو «صیھونیسم سے مقابلہ کا قومی دن» مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا

«عرب ۴۸» نیوز کے مطابق درجنوں تیونسی ایکٹویسٹ نے فلسطین میں صیھونی بمباری کی پینتیسویں برسی کے موقع پر «الحبیب بورقیبة» شہر میں مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین نے صیھونی رژیم کی مذمت کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو«صیھونیسم سے مقابلہ کا قومی دن» منانے کا مطالبہ کیا۔

 

مظاہرین «مقاومت مقاومت؛ سازشی صلح نا منظور»، «عوام تعلقات کو جرم سمجھتی ہے» اور «قومی حاکمیت سے سے پہلے» کے نعرے لگا رہے تھے۔

 

سوشل ایکٹویسٹ زهیر حمدی، کا کہنا تھا: «ھم تیونس کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئله فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے یکم اکتوبر کو صیھونی رژیم سے مقابلہ» کا دن مقرر کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ پندرہ ستمبر کو بھی تیونس کے عوام نے صیھونی رژیم سے تعلقات بحالی کی مذمت میں شدید مظاہرہ کیا تھا۔/

3926722

نظرات بینندگان
captcha