زائرین اربعین پر حملہ ناکام / بین‌الحرمین کی گلیاں سیل

IQNA

زائرین اربعین پر حملہ ناکام / بین‌الحرمین کی گلیاں سیل

10:45 - October 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3508295
تہران(ایکنا) بریگیڈیر «یحیی رسول» کے مطابق بغداد میں زائرین پر حملہ کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول کا کہنا تھا: خفیہ اطلاع پر اینٹی ٹروریسٹ فورس نے شمالی بغداد میں زائرین پر حملہ کا منصوبہ بروقت ناکام بنایا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: دو دہشت گرد جو اربعین کے حوالے سے زائرین پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے انکو ایک خصوصی کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

بین‌الحرمین جانے والے راستے سیل

 

عراقی سیکورٹی فورسز کے مطابق زائرین اربعین حسینی (ع) کی سیکورٹی کے لیے بین الحرمین جانے والے اہم راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

 

«المعلومه» نیوز کے مطابق اربعین حسینی (ع) کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد مختلف شہروں سے اس طرف آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

زائرین اربعین پر حملہ ناکام / بین‌الحرمین کی گلیاں سیل

عراقی حکومت نے اس سال کورونا بحران کی وجہ سے دیگر ممالک سے زائرین کی آمد پر پابند لگائی ہے تاہم عراق کے شہروں سے بڑی تعداد میں زائرین کربلا کی سمت جمع ہورہے ہیں۔/

3926769

نظرات بینندگان
captcha