بحرین؛ مساجد پر موبائل ٹاور نصب کرنے کی مخالفت

IQNA

بحرین؛ مساجد پر موبائل ٹاور نصب کرنے کی مخالفت

8:25 - October 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508302
تہران(ایکنا) اداره اوقاف اهل سنت بحرین نے مساجد کی چھت پر سگنل کھمبے لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کی خصوصی حیثت ہے۔

اهل سنت بحرین نے مساجد پر سگنل فراہم کرنے والے اینٹنا اور کھمبوں کی تنصیب کی مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 روزنامه الوطن کے مطابق ادارہ اوقاف اھل سنت نے کہا ہے: حیرت ہے کہ اسلامی کونسل یا وزارت انصاف سے مشورہ کیے بغیر اس اقدام کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

 

مذکورہ ادارے کا کہنا تھا: اس سے پہلے بھی اس طرح کی تجویز ہم رد کرچکے ہیں اور مساجد کے تقدس کے پیش نظر شرعی اور قانونی حوالے سے اس پر مشاورت کی ضرورت ہے۔

 

مذکورہ ادارے نے کسی بھی اقدام سے پہلے مشورت اور اجازت کو لازمی قرار دیا ہے۔/

3926989

نظرات بینندگان
captcha