اربعین پیدل روی کے راستے پر اعجاز قرآن نمایش + تصاویر

IQNA

اربعین پیدل روی کے راستے پر اعجاز قرآن نمایش + تصاویر

7:47 - October 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508305
تہران(ایکنا) آستانہ علوی کے تعاون سے اربعین پر آنے والے زائرین کےلئے قرآنی معجزے کی نمایش منعقد کی گیی ہے۔

«آستانہ علوی»، کے تعاون سے سال گذشتہ کی مانند اس سال بھی نجف- کربلا کے راستے عمود ۹۶ کے قریب

موکب کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں زائرین کی خدمت کی جاتی ہے۔

 

موکب کے انچارج «محسن الخاقانی» کا کہنا تھا: موکب میں قرآن کریم سے آشنائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: موکب میں قرآنی معجزے کے عنوان سے قرآںی نمایش منعقد کی گیی ہے جسمیں علمی حوالوں سے ان قرآنی آیات کے فریم نمایش موجود ہیں اور تصویر و تفسیر سے ان آیات کی وضاحت کی گیی ہے۔

 

الخاقانی کا کہنا تھا: نمایش کے دو حصے ہیں ایک میں ان آیات کی علمی وضاحت کی گیی ہے جن پر سوشل میڈیا میں اکثر اعتراضات کیے جاتے ہیں۔ جبکہ دوسرے حصے میں مقالوں اور آیات کے حوالے سے چھوٹی تحریروں کی وضاحت کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: موکب میں سوره مبارکه حمد کی تصحیح کی جاتی ہے جہان زائرین خواتین و مرد کے لیے الگ الگ انتظامات ہیں اور اسی طرح قرآن و امام حسین(ع) کے حوالے سے ماہر اساتذہ کے ساتھ علمی نشستیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

 

حرم امام علی ع سے وابستہ قرآنی مرکز کے تعاون سے مسلسل نو سالوں سے اس طرح کے پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔/

.
 

3927160

نظرات بینندگان
captcha