حرم مولا حسین کے تعاون سے اربعین پر کورنا گیٹ اور قرآنی خدمات + تصاویر

IQNA

حرم مولا حسین کے تعاون سے اربعین پر کورنا گیٹ اور قرآنی خدمات + تصاویر

7:51 - October 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508306
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے پیدل روی کے راستوں پر مختلف مقامات میں زائرین کی سلامتی کے لئے ٹمپریچر گیٹ لگائے گیے ہیں۔

اربعین امام حسین ع کے قریب آتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاو کے لئے آستانہ حسینی کے تعاون سے مرجع تقلید کی ہدایات کے پیش نظر حرم امام حسین (ع) آنے والے مختلف راستوں پر پچاس الیکٹرونک گیٹ لگائے گیے ہیں جہاں ٹمپریچر چیک کیے جاتے ہیں۔

 

ان دروازوں سے جہاں سیکورٹی چیک بھی کی جاتے ہیں وہاں زائرین کی سلامتی کے پیش نظر ٹمپریچر چیک کرنے کا بھی اہتمام ہے۔

 

آستانہ حسینی کے ٹینکل شعبے کے نمایندے «رسول فضاله» کا کہنا ہے: وزارت صحت اور مرجع تقلید کی ہدایات پر حرم امام حسین(ع) کی سمت آنے والے مختلف راستوں پر پچاس گیٹ نصب کیے گیے ہیں۔

حرم مولا حسین کے تعاون سے اربعین پر کورنا گیٹ اور قرآنی خدمات + تصاویر

انکا کہنا تھا: ان دروازوں سے سیکورٹی اور ٹمپریچر چیک کے علاوہ آنے والے زائرین کی تعداد بھی معلوم کی جاسکتی ہے.

 

انکا کہنا تھا کہ میڈل ایسٹ میں یہ اپنی نوعیت کے پہلے الیکٹرونک گیٹ شمار ہوتے ہیں جس سے اربعین کے بعد بھی استفادے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 حرم امام حسین (ع) کے تعاون سے  شمال تا جنوب کے راستوں پر سال گذشتہ کی مانند اس سال بھی قرآنی موکبوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

ان مواکب میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ زائرین کو قرآنی خدمات فراہم کیے جارہے ہیں۔

حرم مولا حسین کے تعاون سے اربعین پر کورنا گیٹ اور قرآنی خدمات + تصاویر

ان موکبوں میں سوره حمد اور دیگر چھوٹی سورتیں جو عام طور پر نماز میں پڑھی جاتی ہے ان کی درست قرآت اور  قیام امام حسین (ع) کے حوالے سے دروس کا اہتمام ہے۔/


 
تمهیدات ویژه آستان مقدس حسینی برای برگزاری مراسم اربعین / گزارش خبری
 
تمهیدات ویژه آستان مقدس حسینی برای برگزاری مراسم اربعین / گزارش خبری
 

3927090

نظرات بینندگان
captcha