حماس کا فلسطینی قیدیوں سے خطاب: آپکی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی

IQNA

حماس کا فلسطینی قیدیوں سے خطاب: آپکی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی

10:16 - October 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508371
تہران(ایکنا) فلسطینی تنظیم حماس نے تاکید کی ہے کہ صیھونی جیلوں سے قیدیوں کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی۔

قیدیوں کے تبادلے کی نویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں حماس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر تاکید کی ہے۔

حماس نے نسل پرستانہ اقدامات اور قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے بھی صیھونی رژیم کوخبردار کیا ہے۔

 

حماس کا کہنا ہے کہ ملت فلسطین کی حمایت جہاد کو حاصل ہے اور فلسطینیوں کی عزت و کرامت کے دفاع کے لیے ہم کاوش کرتے رہیں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے قومی وحدت اور سلامتی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور مقاومت کا راستہ کھلا رہے گا۔

 

حماس نےملت فلسطین سے درخواست کی ہے کہ وہ قیدیوں کی رھائی کے لیے کوشش کرتے رہیں۔ انہوں نے عالمی اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ  ۸۴ روز سے ہڑتال پر بیھٹے قیدیوں کی حالت زار کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

 

تحریک نے قیدیوں کے تبادلے میں کردار ادا کرنے والے مجاہدین بالخصوص شهید احمد الجعبری کے کردار کو سراہا۔

 

قیدیوں کے تبادلے جو سال ۲۰۱۱ میں انجام دیا گیا اس میں گلعاد شالیت اسرائیلی سپاہی کے آزادی کے بدلے می صیھونی رژیم ۱۰۲۷ فلسطینی قیدی آزاد کرانے پر مجبور ہوئے تھے۔

 

قسام گروپ کے مطابق اب بھی انکے پاس ۴ اسرائیلی قید میں موجود ہیں۔

 

قسام کے ترجمان ابوعبیده  کے مطابق ۲۰ جولائی ۲۰۱۴ کے اسرائیلی حملے میں چودہ اسرائیلی سپاہی مارے گیے تھے جبکہ شائول آرون کو قید کیا گیا تھا۔

 

قیدیوں کے حوالے سے کئی مذاکرات ہوچکے ہیں تاہم حتمی نتیجے تک نہیں پہنچا جاسکا ہے۔

 

حماس نے بیمار اور بزرگ قیدیوں کی بلا شرط آزادی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔/

3929971

نظرات بینندگان
captcha