سال کے آغاز سے ۸۸۰ فلسطینیوں کی قید کا حکم

IQNA

سال کے آغاز سے ۸۸۰ فلسطینیوں کی قید کا حکم

14:36 - October 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508382
تہران(ایکنا) فلسطینی مرکز کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک ۸۸۰ فلسطینی کے گرفتاری کو حکم جاری کیا جاچکا ہے۔

مرکز مطالعات فلسطین کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک صیھونی رژیم نے مختلف الزامات میں ۸۸۰ فلسطینوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

 

مرکز کے مطابق اس طرح کے سرکاری بنیاد پر احکامات فلسطینیوں کے حق میں بڑا ظلم شمار ہوتا ہے اور انکو نامعلوم بنیادوں پر لمبے عرصے تک قید میں رکھا جاتا ہے۔

 

مرکز مطالعات اسرا فلسطین نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو قید میں رکھنے کا حکم غیر منصفانہ ہے۔

 

مرکز کے مطابق بے بنیاد الزامات میں اس طرح کی گرفتاریوں کا حکم فلسطینیوں پر دباو ڈالنا ہے۔

اس وقت اسرائیلی جیلوں میں ۴۵۰۰ سے زائد فلسطینی قید میں موجود ہیں۔/

 

3930398

نظرات بینندگان
captcha