بلوچستان: دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 لشکر جھنگوی تکفیری ہلاک

IQNA

بلوچستان: دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 لشکر جھنگوی تکفیری ہلاک

9:45 - October 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3508394
دشت میں انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شیعہ ہزاری برادری پر خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے مستونگ کے علاقے دشت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے مقام پر دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی گئی  جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں، دستی بم، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لشکر جھنگوی کے دہشت گرد میں کریم کرد بھی شامل ہے جو متعدد خودکش حملوں میں ملوث رہا ہے اور علمدار روڑ اور زائرین خودکش حملوں کے اہم کردار قرار دیا جاتا ہے۔/

233245

 

نظرات بینندگان
captcha