لبنانی مفتی: دوسروں کی توہین اظھار رائے کی آزادی نہیں

IQNA

لبنانی مفتی: دوسروں کی توہین اظھار رائے کی آزادی نہیں

6:25 - October 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508399
تہران(ایکنا) مفتی عبداللطیف دریان کا کہنا تھا کہ رسول اسلام(ص) کی توہین کا سلسلہ مسلمانوں کی دشمنی پر منتج ہوگا۔

لبنان کے مفتی عبداللطیف دریان، نے بعض ممالک میں حضرت محمد(ص) میں مسلسل توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمانوں کی دشمنی کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور ان ممالک کے حکمرانوں کو ہوش کا ناخن لینا ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ آذادی افکار و بیان کے نام پر مسلسل توہین منطقی نہیں اور حدود و قیود کے بغیر ایسی آزادی کسی صورت آزادی نہیں۔

 

دریان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی دوسروں کے احترام سے شروع ہوتی ہے اور اسلام بھی دوسرں کے احترام اور بقائے باہمی کا درس دیتا ہے اور رسول اسلام(ص) بھی دیگر ادیان کے ماننے والوں سے بہترین انداز میں پیش آتے یہاں تک کہ خدا نے آپکو خلق عظیم قرار دیا۔

 

لبنانی مفتی نے اس مسئله پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ممکن ہے کہ معاملات کنٹرول سے باہر ہو اور ایسی صورت میں بڑے چیلنجیز پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: دنیا بھر کے مسلمان حضرت محمد(ص) جنکے عشق و محبت تمام تر سازشوں کے باوجود کم نہ ہوسکے ہیں انکی محبت سے کبھی دور نہیں ہوسکتے ۔/

3931038

نظرات بینندگان
captcha