برلن، قرآنی کلاسز کا آغاز

IQNA

برلن، قرآنی کلاسز کا آغاز

7:31 - October 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3508407
تہران(ایکنا) امام علی(ع) اسلامی مرکز کے تعاون سے بچوں اور نوجوانوں کے لیے نماز و قرآن کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

امام علی مرکز کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے کلاسوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے اور نوجوان جنکی عمریں ۶ تا ۱۵ سال ہے انکے لیے ایس او پیز کے ساتھ کلاسز شروع کی گئی ہیں۔

 

نماز و قرآن کے علاوہ فارسی زبان کی کلاسز اور ورکشاپ پروگرام میں شامل ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کو شام کے وقت کلاسز ہوں گی۔

 

ایک ہفتے فزیکلی کلاسز کے بعد اگلے دو سے تین ہفتے تک اسلامی مرکز میں کلاسز آن لائن منعقد ہوں گی۔

 

کلاسز میں زیادہ سے زیادہ  ۱۰ طالب علم شرکت کرسکتے ہیں جب کہ ایس او پیز پر عمل لازم قرار دیا گیا ہے ۔ اسلامی مرکز میں رجسٹریشن کے لیے https://t.me/LMallahi پر رابطہ کرسکتے ہیں۔/

3931338

نظرات بینندگان
captcha