بیروت میں فرنچ صدر کے خلاف اسلامی-عیسائی اجتماع

IQNA

بیروت میں فرنچ صدر کے خلاف اسلامی-عیسائی اجتماع

8:44 - October 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508422
تہران(ایکنا) لبنان کے اہم عیسائی اور مسلم شخیصتوں نے لبنان میں فرنچ سفارت خانے کے روبرو توہین رسول کی مذمت اور فرنچ صدر کی گستاخی پر غم و غصے کا اظھار کیا۔

بیروت میں واقع فرانسیسی سفارت خانے کے رو برو سینکڑوں مظاہرین نے توہین نبی اکرم(ص) اور فرانس میں اسلامو فوبیا کی مذمت کی۔

 

مذکورہ مظاہرہ مرکز مطالعات و لبنانی مقاومتی میڈیا کے تعاون سے منعقد ہوا جسمیں مرکز کے صدر«محمد فقیه» نے خطاب کیا اور فرانس کے صدر «امانوئل میکرون» کی مسلم کش پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: انہیں مسللمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

 

فقیه نے کہا کہ فرانس کے صدر اس طرح سے فرانس کی اقدار کو بھی پامال کررہا ہے۔

 

قومی عربی کانگریس کے رکن «الیاس مطران» نے بھی فرنچ صدر کی گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اس طرح کے اقدام کا کسی تہذیب و تمدن سے تعلق نہیں۔

 

لبنانی وکیل خاتون «بشری الخلیل» نے رسمی طور پر فرانس میں احترام مذاہب کے حق کو پامال کیا ہے۔

 

 

الخلیل کا کہنا تھا: میکرون لیبیا اور مالی میں وسائل پر قبضے کے لیے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، انکا کہنا تھا کہ اسلامی اجلاس ہونا چاہیے تاکہ اس میں مسلمانوں اور اسلام کی توہین کا راستہ روکنے پر بات ہو۔

 

دیگر مقررین نے بھی ہر شکل میں رسول اکرم (ص) کی توہین کی مذمت کی اور کہا کہ آزادی کے نام پر توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ فرانس کیسے آزادی کی بات کرتا ہے حالانکہ وہ یمن میں سعودی مظالم پر خاموش، صیھونی مظالم کے مسئلے میں چھپ ہے اور تیس سال سے قید لبنانی مجاہد عبداللہ مبارز کی آزادی پر بات نہیں کرتا۔/

3931969

نظرات بینندگان
captcha