میکرون: فرانس پہلا ملک ہے جہاں پر قرآن کا ترجمہ کیا گیا

IQNA

میکرون: فرانس پہلا ملک ہے جہاں پر قرآن کا ترجمہ کیا گیا

7:56 - November 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508439
تہران(ایکنا) فرنچ صدر نے ٹیلی ویژن انٹرویو میں اسلام مخالف الزامات اور توہین آمیز خاکوں کے موضوع پر گفتگو میں کہا کہ فرانس ہی میں سب سے پہلے قرآن کا ترجمہ کیا گیا.

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے انٹرویو میں کہا: شدت پسند ایک آفت ہے اور ہم ان سے لڑیں گے تاکہ فرانس کے لاکھوں مسلمانوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا: سب سے زیادہ مسلمان ہی شدت پسندی سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی فیصد مسلمان ان کے ہاتھوں مارے گیے ہیں. مجھے رسول اکرم(ص) کے توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات  کا اندازہ ہے۔

 

میکرون کا مزید کہنا تھا: فرانس میں سب سے پہلے قرآن کا ترجمہ کیا گیا، سب سے بڑی مسجد پیرس میں موجود ہے اور متعدد اسلامی مراکز یہاں پر قائم ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ میکرون پر توہین آمیز خاکوں اور رسول اکرم (ص) کو اظھار رائے کی آزادی کا نام دینے پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

میکرون نے کہا تھا «ہم خاکوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اگرچہ کچھ  لوگ پسپائی کریں». مسلمانوں نے اس بیان کو اسلام مخالفوں کی حمایت قرار دیا۔/

3932526

 

نظرات بینندگان
captcha