تاتارستان میں خواتین کے لیے قرآنی کورس شروع

IQNA

تاتارستان میں خواتین کے لیے قرآنی کورس شروع

12:47 - November 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508448
تہران(ایکنا) کورونا کے باعث معطل شدہ کورس دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

تاتارستان میں ادارہ امور مسلمین کی جانب سے خواتین کے لیے قرآنی کورس شروع کیا گیا ہے جسمیں بنیادی سطح پر درس کا آغاز ہوگا۔

مذکورہ کورس فروری سے شروع ہوا تاہم کورونا کی وجہ سے کورس کو روک دیا گیا تھا۔

«آموزش روخوانی قرآن»  کورس سال ۲۰۱۹ کو مسلم علما کے تعاون سے شروع کیا گیا اور اسی حوالے سے بعد میں

«ایک روزہ اسکول» پروگرام شروع کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں نماز و بنیادی احکام سکھایا جائے گا۔

 

خواتین قرآنی کورس کی کلاسز ہر پیر کو ۱۶:۰۰ سے ۱۸:۰۰ تک کازان شہر کی مسجد گالیفسکایا (Galiyevskaya  میں منعقد ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق چھ کلاسوں میں الف با سے آشنائی اور پڑھنے کی مشق مکمل ہوگی۔

 

قابل ذکر ہے کہ تمام کلاسز مکمل ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

 

تاتارستان روسی جمہوریہ میں شمار ہوتا ہے جسکی آبادی چار ملین بتائی جاتی ہے اور یہاں کی  ۴۰ فیصد آبادی مسلمان ہے۔/

3933092

نظرات بینندگان
captcha