امارات؛ « قرآن لائن» مقالہ نویسی و کانفرنس

IQNA

امارات؛ « قرآن لائن» مقالہ نویسی و کانفرنس

7:42 - November 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3508470
تہران(ایکنا) دبئی کے اسلامی فلاحی ادارے کے تعاون سے بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کے لیے مقالہ طلب کیا گیا ہے۔

اداره امور اسلامی کے تعاون سے آن لائن مقالہ نویسی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

مذکورہ قرآنی کانفرنس جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی معیار کے مطابق آن لائن طریقے سے قرآنی کی تدریس و تبلیغ کا کام انجام دینا ہے۔

 

کانفرنس میں تدریس قرآن کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انکی افادیت کو اجاگر کرنا ہے ۔

 

مذکورہ فلاحی ادارے کے ڈائریکٹر محمد عمر الخطیب نے خدمت قرآن کو عظیم کام قرار دیتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کو ترویج قرآن میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس وقت ٹیکنالوجیز سے مدد کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔

 

بین الاقوامی کانفرس دس دسمبر کو منعقد ہوگی جسمیں عالمی سطح پر قرآنی خدمات کا جایزہ لیا جائے گا۔

 

بین الاقوامی کانفرنس میں ترویج قرآن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جایزہ لیا  جائے گا اور راہ حل کے حوالے سے تجاویز پیش ہوں گی۔/

3934151

نظرات بینندگان
captcha