امارات ویبنار ؛ ادبی آثار میں قرآن کے اثرات

IQNA

امارات ویبنار ؛ ادبی آثار میں قرآن کے اثرات

7:57 - November 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508475
تہران(ایکنا) قاسمیه یونیورسٹی میں کانفرنس منعقد ہوئی جمسیں ادبی آثار میں قرآن سے استفادے کا جایزہ لیا گیا۔

قاسمیہ یونیورسٹی کے اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ادبی آثار میں قرآن کریم سے اقتباس کی شرایط کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

 

اس موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ادبا اپنی تحریروں میں عام طور پر قرآنی ادبیات سے استفادہ کرتے ہیں توقع کی جاتی ہے کہ مذکورہ کانفرنس دلچسپ ہوگی۔

 

آن لائن کانفرنس اسلامیات شعبے کے سربراہ محمد الخطیب کے خطاب سے شروع ہوا۔

 

کانفرنس میں اقتباس کی اہمیت، معنی اور اس کا «تضمین» ، «ایداع» اور «تناص» سے فرق کو واضح کیا جائے گا جبکہ انکے علمی پہلوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 

قرآنی ادبیات کے ماہر محمد الخطیب کا کہنا ہے کہ شعر و نثر میں قرآنی اقتباس سے استفادہ پر گفتگو میں کہا کہ قرآنی آیات کی عظمت اور تقدس کو مدنظر رکھنا ضروری ہے اور نامناسب مقامات میں قرآنی اقتباس جایز نہیں، انہوں نے اس حوالے سے بعض جدید شاعری میں نامناسب اقتباسات کا حوالہ بھی بطور نمونہ پیش کیا۔/

3934320

نظرات بینندگان
captcha