منشاوی کی آواز میں پہلی بار مکمل قرآن کی قرات تجوید کے ساتھ

IQNA

منشاوی کی آواز میں پہلی بار مکمل قرآن کی قرات تجوید کے ساتھ

7:14 - November 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508515
تہران(ایکنا) مصری قاری «محمد صدیق منشاوی» کی آواز میں تلاوت سعودی ریڈیو سے نشر ہوگی۔

ریڈیو سعودی سے جلد  مکمل قرآن مجید کی تلاوت تجوید کے ساتھ  مصری قاری محمد صدیق منشاوی کی آواز میں نشر ہوگی۔

 

ریڈیو کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے کہا گیا ہے کہ یہ قرآت ۵۰ سال قبل ریکارڑ کی گیی ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی سے اس کی کیفیت کو بہتر کرکے نشر کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

مذکورہ تلاوت ہر اتوار کو صبح آٹھ بجے ریڈیو سے نشر ہوگی۔

 

محمد صدیق منشاوی  سال ۱۹۲۰ کو یاسوج صوبے کے  منشاه نامی گاوں میں پیدا ہوئے اور صرف آٹھ سال کی عمر میں حفظ قرآن حفظ کرلیا اور نو سال کی عمر سے انہوں نے والد کے ہمراہ سوهاج سے تلاوت کا آغاز کیا۔

 

جلد ہی انکی شہرت عام ہوئی اور ریڈیو مصر نے ان سے تلاوت کی فرمائش کی تاہم انہوں نے قبول نہیں کیا جس پر ریڈیو مصر نے ریڈیو کارکنان کو انکے گاوں بھیجا جہاں انہوں نے انکی تلاوت ریکارڑ کی اور جب ریڈیو مصر سے انکی تلاوت نشر ہوئی تو دنیا بھر میں انکو شہرت ملی۔

 

محمد صدیق منشاوی کی دردناک آواز میں تلاوت کی وجہ سے انہیں «حنجره الباکیه» یعنی روتے ہوئے گلے کا عنوان دیا گیا۔

 

محمد صدیق منشاوی، ۴۹ کی عمر میں بیماری کی وجہ سے قاهره میں وفات پاگیے ، انکے والد صدیق سید منشاوی اور بھائی محمود صدیق منشاوی بھی معروف قرآء میں شمار ہوتے ہیں۔/

انتهای پیام

3936299

نظرات بینندگان
captcha