غزہ پٹی میں مکرر صیھونی حملوں پر حماس کا رد عمل

IQNA

غزہ پٹی میں مکرر صیھونی حملوں پر حماس کا رد عمل

6:53 - November 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508528
تہران(ایکنا) فلسطینی مزاحمتی تنظیم (حماس) نے غزہ میں مکرر حملوں کے بعد جوابی وار سے رد عمل ظاہر کردیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اتوار سے متعدد بار صیھونی طیاروں نے غزہ میں حماس اور دیگر اھداف پر حملہ کیا۔

 

حماس کے ترجمان حازم قاسم، نے ان حملوں کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے: اتوار کی صبح اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر حملوں سے عوام کو خوف میں مبتلا کردیا، یہ حملے ملت فلسطین کے خلاف ظلم کی کڑی ہے اور یہ احمقانہ حملے کامیاب کبھی نہ ہوں گے۔

 

قاسم کا کہنا تھا: صیھونی خواب پورا نہ ہوگا کیونکہ فلسطینی عوام حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

صیھونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ حملوں میں حماس کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کو حملوں سے نقصان پہنچا ہے۔

 

صیھونی حکام نے کہا ہے کہ یہ حملے غزہ سے راکٹ حملوں کا رد عمل ہے، عبری میڈیا کے مطابق ہفتے کی شب مقبوضہ علاقوں سے سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ایک راکٹ کارخانے پر لگا ہے۔/

3936658

 

نظرات بینندگان
captcha