عراق؛ «قرآن کریم اور منبر حسینی» آستانہ مقدس کاظمین(ع) میں

IQNA

عراق؛ «قرآن کریم اور منبر حسینی» آستانہ مقدس کاظمین(ع) میں

7:33 - December 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3508566
تہران(ایکنا) «قرآن کریم اور منبر حسینی» نشست کاظمین میں قومی قرآنی مرکز اور ادارہ اوقاف شیعیان کے تعاون سے منعقد ہوگی۔

ادارہ اوقاف شیعیان عراق کے بیان میں کہا گیا ہے: جوانوں میں منفی رجحانات اور کج فکری جسیے مسائل کو دیکھتےہوئے منبر امام حسین(ع) اور قرآن میں مضبوط رابطے کے لیے مذکورہ نشست منعقد کی جارہی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: جوانوں کو قرآت و حفظ کی جانب ترغیب دینے کے لیے تمام مراکز کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔


 
مذکورہ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے : منبر امام حسین(ع) کی اہمیت کے پیش نظر علما اور خطباء کی ذمہ داریوں کو معاشرے میں سمت دینے کے لئے نشست منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


 
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ نشست آج بروز منگل صبح ۹:۳۰ عراقی شہر کاظمین میں حرم امام کاظمین (ع) میں منعقد ہورہی ہے اور عراق کے معروف قاری «رافع العامری» پروگرام میں تلاوت کا شرف حاصل کریں گے۔/

3938256

نظرات بینندگان
captcha