اردگان روحانی سے: ایرانی سائنسدان کے قتل کا مقصد علاقے میں بدامنی ایجاد کرانا ہے

IQNA

اردگان روحانی سے: ایرانی سائنسدان کے قتل کا مقصد علاقے میں بدامنی ایجاد کرانا ہے

7:57 - December 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508579
تہران(ایکنا) ترک صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محسن فخری زادہ کے قتل سے امن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردگان نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کا مقصد علاقے میں صلح اور امن کو خراب کرنا ہے ، انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ ایسی کوششوں کو کامیابی نہیں ملے گی۔

 

اردگان کے دیگر علاقائی مسائل اور ایران-ترکی تعلقات میں استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

ترک صدر نے کاراباخ میں امن معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہر اس اقدام سے پرہیز ضروری ہے جس سے علاقے کے امن کو خطرہ لاحق ہو۔

 

اردگان کا کہنا تھا: امن و استحکام کاراباخ میں جدید مواقع پیدا کرسکتا ہے جس سے تمام علاقے کے ممالک حتی خود آرمینیا فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔/

3938939

نظرات بینندگان
captcha