مصر و پاکستان کے درمیان تفسیر قرآن میں تعاون

IQNA

مصر و پاکستان کے درمیان تفسیر قرآن میں تعاون

7:48 - December 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508581
تہران(ایکنا) مصری دارالفتوی پاکستانی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے آن لائن تفسیر قرآن درس کا اہتمام کررہا ہے۔

اسلام آباد میں مصری سفیر طارق دحروج، نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر «محمد سلیم مظهر» سے شهر «لاهور» میں ملاقات کی اور دارالفتوای مصر کے پروگرام «کلمه» سے آگاہ کیا جسمیں آن لائن درس و  تفسیر کلاسز پاکستانی یونیورسٹی طلبا کے لیے رکھنے پر غور کیا گیا۔

 

قرآن و تفسیر کی کلاسز اور اس پروگرام کا مقصد پاکستانی طلباء کو شدت پسندانہ افکار سے دور رکھنا بتایا جاتا ہے.

 

پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ اسلام تعلیمات سے شدت پسندی کا پہلو نہ نکالا جاسکتے اور اسی مقصد کے لیے طلبا کے لیے قرآن لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم طلبا کا عربی زبان سے عدم واقفیت اس راستے میں بڑی مشکل ہے۔

 

آن لائن درس و تفسیر قرآن جو «کلمه» کے عنوان سے پیش کیا جاتا ہے دارالفتوی مصر کے تعاون سے آن لائن دیا جاتا ہے۔

اس پروگرام کے زریعے سے پاکستانی طلباء کو قرآن فھمی اور درست اسلامی تعلیمات سے آشنا کرانا ہے ۔

 

پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں شمار کی جاتی ہے جو سال ۱۸۸۲ کو قائم کی گیی ہے جسمیں ۴۷ ھزار طلباء مصروف تعلیم ہیں۔/

3938985

نظرات بینندگان
captcha