مصری قاریوں کی انجمن کو وزارت اوقاف کا تحفہ

IQNA

مصری قاریوں کی انجمن کو وزارت اوقاف کا تحفہ

8:02 - December 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3508597
تہران(ایکنا) مصر کے وزیر اوقاف نے قرآء انجمن کو ۲۱ مکمل قرآن کی قرآت کا سیٹ تحفہ اور معاوضہ بڑھانے کی خبر دی۔

مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے مصری قراء الائنس کو وزارت کی جانب سے قرآنی سیٹوں کے تحفے کے حوالے سے کہا: تیرہ سیٹ چار معروف قرآء کی تلاوت پر مبنی ہیں جو مجموعی طور پر ۶۰ کیسٹوں پر مشتمل ہیں جب کہ چھ نسخے معروف قاری شیخ «محمود خلیل الحصری» مرحوم کی آواز میں تلاوت پر مبنی ہیں جنمیں ۳۸ کیسٹیں شامل ہیں۔

 

وزارت اوقاف مصر کے مطابق مصری قرآء کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر انکو یہ تحفے پیش کیے گیے ہیں۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دو سیٹ جو ترتیل کامل قرآن کریم پر مشتمل ہیں  شیخ محمود خلیل الحصری کی آواز میں ہے جنمیں ۲۲ کسیٹیں شامل ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآء کمیٹی کی جانب سے تلاوت و قرآت کی اسناد چیکنگ کرنے کے لیے نظارتی ٹیم بھی تشکیل دی گیی ہے تاکہ غیر اھل افراد کو سند جاری نہ ہوسکے۔

 

وزیر اوقاف محمد مختار جمعه نے قرآء اجلاس میں یہ خوشخبری بھی سنا دی کہ قرآء کے لیے امدادی سالانہ رقم کو ۲۰۰ پونڈ سے بڑھا کر ۴۰۰ سو مصری پونڈ کردی گیی ہے۔/

3939560

نظرات بینندگان
captcha