انڈونیشیاء؛ چینی کورونا ویکسین کے لیے حلال سرٹیفیکٹ کی کوشش میں

IQNA

انڈونیشیاء؛ چینی کورونا ویکسین کے لیے حلال سرٹیفیکٹ کی کوشش میں

7:35 - December 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508604
تہران(ایکنا) علما کونسل کوشش کررہی ہے کہ کورونا کے لیے چینی ویکیسن کے حلال ہونے کے حوالے سے فتوی صادر کریں۔

آبادی کے حوالے سے سب سے بڑے ملک انڈونیشیاء چینی کورونا ویکسین  کے لیے حلال سرٹیفیکٹ کی کوشش میں لگا ہوا ہے تاکہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

حلال سرٹیفیکٹ جاری کرنے والا ادارہ جو انڈونیشیاء کی علما کونسل سے وابستہ ہے اس ویکسین پر تحقیقات کررہا ہے اور اس کا نتیجہ علما کونسل کو پیش کیا جائے گا۔

 

انڈونیشیاء کے وزیر ثقافت و ہیومن ڈیولپمنٹ مهاجر افندی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: امید کی جاتی ہے کہ حلال ریسرچ کمیٹی ویکسین کے حوالے سے جلد نتیجہ اعلان کرے گا، یہ ویکسین چینی کمپنی سینواک بائیوٹیک کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کو شروع کرنے کی تاریخ کا حتمی اعلان اب تک نہیں ہوا ہے۔

 

انڈونیشیاء کے وزیر صحت ٹراواس آگوس پوترانتو نے ویکسین کے مختلف مرحلوں میں ٹیسٹ پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حکومت اس وقت ویکسین پر کام شروع کرے گی جب عالمی ادارہ صحت بھی اس کے موثر ہونے کے حوالے سے تصدیق کرے گا۔/

3939787

نظرات بینندگان
captcha