ترک خطاط کی کتابت قرآن کی آروز

IQNA

ترک خطاط کی کتابت قرآن کی آروز

7:39 - December 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3508606
تہران(ایکنا) بائیں ہاتھ سے خطاطی کرنے والی خاتون خطاط عربی خطاطی میں بہترین مہارت کی حامل ہے جو قرآن کی کتابت کی خواہش رکھتی ہے۔

ترکی کی ۶۵ سالہ خاتون خطاط «سامیه اقصان» ترکی کے صوبہ یالووای میں رہتی ہے جہاں نو سال کی عمر میں ایک حادثے کی وجہ سے انکا دایاں ہاتھ متاثر ہوجاتا ہے۔

 

کچھ مدت بعد وہ خطاطی کا شوقین بن جاتی ہے اور پھر ۲۴ سال تک وہ خطاطی کرنے کی دھن میں لگ جاتی ہے۔

 

اقصان اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کی بات کرنے کو پسند نہیں کرتی اور انکا کہنا ہے کہ ہمت سے انہوں نے معذوری کو شکست دے دی ہے۔

 

انکا کہنا ہے کہ انکی آرزو ہے کہ وہ ایک دن قرآن مجید کی خطاطی کو مکمل کریں۔.

 

یہ خاتون ترکی میں تمام خطاطوں میں «بائیں ہاتھ سے خطاط کرنے والی خاتون» کے نام سے مشہور ہے۔/

3939750

 

نظرات بینندگان
captcha