نیوزی لینڈ؛ «نلسون» میں قرآنی نمایش

IQNA

نیوزی لینڈ؛ «نلسون» میں قرآنی نمایش

9:06 - December 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508609
تہران(ایکنا) اسلام و قرآن کے تعارف کے لئے قرآنی نمایشگاہ ہفتے کو نلسون میں منعقد ہوگا۔

مذکورہ قرآنی نمایش نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوچکی ہے مگر ہفتے کو پہلی بار نیوزی لینڈ؛ کے شہر «نلسون»

میں منعقد ہورہی ہے۔

 

نمایش کا مرکزی محور و سبب مائوری زبان (نیوزی لینڈ کی مقامی زبان) میں ترجمہ، سیمینار اور سوال و جواب کا سیشن منعقد کرانا ہے۔

 

قرآنی نمایش اسلامی اسکالر مستنصر قمر(Mustenser Qamar) کی زاتی کاوش سے منعقد کی جارہی ہے جو کئی سالوں سے اسلام کے بارے میں نادرست تصورات مٹانے کی کاوش کررہا ہے۔

 

قمر کا اس بارے میں کہنا ہے: اسلام کے بارے میں اکثر غلط تصورات پائے جاتے ہیں اور اس کے خاتمے کے لیے ہم عرصے سے کوشش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے مائوری زبان میں قرآن کیا گیا ہے جو بیس سال کے عرصے میں مکمل ہوا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قرآن مجید کے بارے میں خصوصی سیمینار بھی منعقد ہوگا۔

 

شهر نلسون نیوزی لینڈ کے مرکزی شہر میں شمار ہوتا ہے جسکی آبادی ۵۴ ہزار بتائی جاتی ہے۔/

3940243

نظرات بینندگان
captcha