حلال زندگی کے موضوع پر روس میں نشست

IQNA

حلال زندگی کے موضوع پر روس میں نشست

10:30 - December 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508615
تہران(ایکنا) روس کے مسلمان رھنماوں کی نشست کازان کی جامع مسجد مردژانی میں «حلال، زندگی کا شیوہ» کے عنوان سے منعقد ہوئی۔

تاتارستان کے مسلمان رھنماوں کی نشست کازان کی جامع مسجد مردژانی میں «حلال، زندگی کا شیوہ» کے عنوان سے منعقد ہوئی جسمیں حلال زندگی کے اصول و ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روس میں پروگریسیو ڈیولپمنٹ مرکز کے سربراہ تالیا مینولینا نے کہا کہ دنیا میں حلال مصنوعات کی گردس ۵ هزار ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور سال ۲۰۲۴ تک ڈیڑھ برابر ہوسکتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: روس میں حلال سرٹییفکٹ دینے کے کئی ادارے موجود ہیں جنمیں سے ایک تاتارستان حلال کونسل ہے۔

 

مینولیتا کا کہنا تھا: روس میں مسلمان رھنماوں کا سالانہ اجتماع اور اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کے سینکڑون سفراء اور ماہرین شریک ہوتے ہیں تاہم اس سال کورونا کی وجہ سے یہ اجتماع منعقد نہ ہوسکا۔

 

مذکورہ جامع مسجد کے امام منصور جلال الدین رئیس کا کہنا تھا:  حلال کا مفہوم صرف خوراک تک نہیں بلکہ  میڈیکل، سیاحت، مالی امور اور دیگر شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: حلال مصنوعات زیادہ تر ملایشیاء اور ترکی میں ترقی کی طرف چل رہی ہیں اور روس و یورپی ممالک میں خاطر خواہ مقام تک نہیں پہنچی ہیں ۔

 

انکا کہنا تھا کہ تاتارستان آخری سالوں میں ترقی کی طرف گامزن ہے اور مختلف تفریحی مقامات اور ہوٹلوں میں حلال مصنوعات عام ہورہی ہیں۔/

3940392

نظرات بینندگان
captcha