الجزایر: صیھونیزم ہمارے دروازوں تک لانے کی کوشش ہورہی ہے

IQNA

الجزایر: صیھونیزم ہمارے دروازوں تک لانے کی کوشش ہورہی ہے

7:58 - December 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3508619
تہران(ایکنا) الجزایر نے مراکش-اسرائیل میں رابطوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان سازشوں کا مقابلہ کریں۔

الجزایر کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ بعض افراد صیھونزم کو ہمارے دروازوں تک لانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

 

«عبدالعزیز جراد» نے ملک کی آزادی کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں کہا:‌ «الجزایر فتنوں اور سازشوں کی زد میں ہے اور ہمیں ایکدوسرے کے ساتھ ملکر مشکلات سے مقابلہ کرنا ہوگا.»

 

انکا کہنا تھا: «ہمارے چاروں طرف بحرانوں کا دور چل رہا ہے اگرچہ پورا مغربی عرب اور افریقہ میں خطرات موجود ہیں۔

 

الجزایری وزیراعظم نے ہمسایہ ملک مراکش کے اسرائیل سے رابطوں پر ناپسندیدگی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: «سیاسی اور ثقافتی اداروں اور طبقوں کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ صیھونزم کو ہمارے دروازوں تک لانے کی پوری کوشش جاری ہے.»

 

امریکہ صدر نے خبر دی ہے کہ مراکش اور اسرائیل نے رابطے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اردن، مصر، امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد اب مراکش نے تعلقات بحالی کا اعلان کیا ہے۔/

3940639

نظرات بینندگان
captcha