مزید ممالک سے تعلقات بحال ہوں گے – اسرائیل کا دعوی

IQNA

مزید ممالک سے تعلقات بحال ہوں گے – اسرائیل کا دعوی

7:49 - December 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508624
تہران(ایکنا) اسرائیلی ادارے نے کہا ہے کہ امارات،بحرین، سوڈان اور مراکش کے بعد دیگر ممالک سے بھی سفارتی تعلقات بحال ہوں گے۔

اسرائیلی ریڈیو- ٹی وی چینل (کان) کے مطابق جلد ہی دو مزید عربی ملک تعلقات بحال کرنے کا اعلان کریں گے. مذکورہ ادارے کا کہنا تھا: اسرائیل کے اعلی حکام کو یقین ہے کہ عمان اگلا ملک ہوگا جو مراکش کے بعد اسرائیل سے تعلقات بحال کرسکتا ہے۔

 

مذکورہ مرکز کے مطابق سعودی عرب بھی ٹرمپ کے جانے سے پہلے ہی اسرائیل سے دوستی کا اعلان کرسکتا ہے۔

 

مذکورہ مرکز نے اسرائیلی حکام کے  حوالے سے خبردی ہے کہ بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی خبر لیک ہونے پر ناراضگی کے باوجود سعودی عرب اسرائیل سے جلد رابطے کا خواہشمند ہے۔

 

اعلی اسرائیلی سفارتی زرایع نے دعوی کیا ہے کہ دیگر مسلم ممالک سے بھی بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

 

زرایع نے دعوی کیا ہے کہ اہم ممالک میں پاکستان اور انڈونیشیاء سرفہرست ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ نایجیریا ، مالی، جیبوتی، موریتانیہ، کومور، برونائی، بنگلہ دیش اور مالدیپ سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

 

فلسطینیوں نے ان رابطوں کی شدید مذمت کی ہے اور انکا کہنا ہے کہ ان رابطوں سے غاصب رژیم کو فلسطینوں کے خلاف اقدامات میں مدد ملے گی۔/

3940815

نظرات بینندگان
captcha