مسجدالاقصی کے اردگرد مزید کھودائی

IQNA

مسجدالاقصی کے اردگرد مزید کھودائی

7:52 - December 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508625
تہران(ایکنا) فلسطینی میڈیا کے مطابق مسجد الاقصی کے چار طرف تخریبی کام زور و شور سے جاری ہے۔

مسجدالاقصی کی دیوار اور رسول اسلام(ص) کے مقام معراج کو کسی بھی وقت نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ مذکورہ تخریبی کارروائیوں کا آغاز ۱۹۴۸ سے شروع کیا گیا تھا اور اب تک اسلامی آثار مٹانے کی سازشیں جاری ہیں۔

 

فلسطینی میڈیا کے مطابق مسجد الاقصی امور کے ماہری «فخری ابو دیاب» نے کہا کہ مسجد الاقصی کے اردگرد ٹونل اور کھودائی تیزی سے جاری ہے اور مشرقی سمت کی دیوار کسی بھی وقت گرائی جاسکتی ہے۔

 

ابو دیاب نے پریس سے گفتگو میں کہا کہ «عین العذراء» کا علاقہ جو باب‌الرحمة کی سمت واقع ہے مسجد سے ۱۰۰ سے ۱۵۰ کے فاصلے پر دیوار مسجد موجود ہے. بڑے پیمانے پر کھودائی سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد کی دیوار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے. صیھونی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے اسلامی آثار مٹانے کے تمام امکانات موجود ہیں۔

مسجدالاقصی کے اردگرد مزید کھودائی

ماہرین کے مطابق اس عمل سے فلسطینیوں کے آنے جانے کے تمام راستے بند ہوں گے اور صرف یہودی مقامات کی گاڑیاں اور آباد کار صیھونی باشندے آمدو رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بہت سے اسلامی اور عربی یادگار مقامات موجود ہیں جو کنعانیان اور عثمانی کے یادگارآثار ہیں جنکو مٹانے کی کوشش ہورہی ہے۔ یہاں پر ۱۰ بائی دس میڑ کے ہزاروں سال قدیم پتھر بھی موجود ہے جو ہزاروں ٹن وزن رکھتا ہے۔/

3940768

نظرات بینندگان
captcha