قاری عبدالباسط کی کیا وصیت تھی؟

IQNA

قاری عبدالباسط کی کیا وصیت تھی؟

8:08 - December 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3508628
تہران(ایکنا) قاری باسط کے فرزند طارق عبدالباسط نے ۳۲ سال کے بعد والد کا وصیت نامہ پیش کردیا۔

مصر اور اسلامی دنیا کے معروف قاری عبدالباسط کے فرزند طارق عبدالباسط کا کہنا ہے: میرے والد نے وصیت کی تھی کہ انکی تلاوت بہ روایت «ورش از نافع» کے ساتھ نشر کیا جائے. اس روایت میں وصیت کو قاری باسط نے دو سال پہلے یعنی ۱۹۸۶ میں مراکش کے بادشاہ «محمد الخامس» کی درخواست پر تلاوت کے بعد کیا تھا۔

 

طارق عبدالباسط کا مزید کہنا تھا: والد کی وصیت پر عمل کے لیے میں نے ریڈیو مصر سے درخواست کی اور تلاوت بہ روایت ورش از نافع کو انکے لیے پیش کیا تاکہ میرے والد کی بتیسویں برسی پر ریڈیو مصر سے نشر کریں۔

قاری عبدالباسط کی کیا وصیت تھی؟

عبدالباسط محمد عبدالصمد سال ۱۹۲۷ کو مصری شہر «ارمنت» میں پیدا ہوئے اور خوبصورت ترین آواز میں تلاوت کی وجہ سے «صدائے مکه» ، «گولڈن گلے کا قاری» اور «آسمانی آواز کے مالک» کے عنوانات سے نوازے گیے۔ ۳۰ نومبر سال ۱۹۸۸ کو دنیا فانی سے دار بقا کو کوچ کرگیے۔/

3941092

نظرات بینندگان
captcha