عراقی پارلیمنٹ میں حاج قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کی یاد میں تقریب

IQNA

عراقی پارلیمنٹ میں حاج قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کی یاد میں تقریب

9:43 - December 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508650
تہران(ایکنا) شہید سلیمانی اور ابومھدی و دیگر شہداء کے لیے حشد الشعبی کے تعاون سے تقریب منعقد کی گیی۔

شهادت سردار حاج قاسم سلیمانی اورابومهدی المهندس کی پہلی برسی کے حوالے سے جو بغداد ائیرپورٹ میں امریکی حملوں میں شہید ہوگیے تھے کی برسی پر تقریب منعقد ہوئی۔

 

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی؛ ڈپٹی اسپیکر، حسن الکعبی؛ حکمت پارٹی کے عمار الحکیم؛ حشد الشعبی کے سربراہ، فالح الفیاض اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

مقررین نے شہداء کی راہ پر چلنے اور امریکی انخلا پر زور دیا۔

 

الحشد الشعبی کی تجدید بیعت

حشد الشعبی سربراہ فالح الفیاض نے کہا کہ انکی تنظیم شہید سلیمانی اور المهندس کے خون سے وفادار رہے گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان کمانڈروں نے ایسے جوانوں کی تربیت کی ہے جو شجاعت و بہادری میں نمونہ ہیں۔

 

 

الفیاض کا کہنا تھا کہ دشمن ان کمانڈروں پر تہمت سے ہمیں پسپا کرنا چاہتے تھے مگر آج وہ ہمارے معلم اور نمونہ عمل بن چکے ہیں۔

 

عراقی اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا کہ مرجعیت کی تقلید پر ہم دہشت گردی سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔

 

امریکہ نے گذشتہ سال سردار قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر ابومھدی کو چند دیگر کمانڈروں سمیت متعدد عراقی سپاہیوں کو بغداد ائیرپورٹ پر میزائیل حملے میں شہید کردیا تھا اس کے رد عمل میں عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی کمانڈر کے اخراج کی قرارداد منظور کرلی۔/

3941987

نظرات بینندگان
captcha