ادارہ اوقاف کردستان نے مذہبی کتب کے تقدس بارے حکم جاری کردیا

IQNA

ادارہ اوقاف کردستان نے مذہبی کتب کے تقدس بارے حکم جاری کردیا

7:47 - December 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508655
تہران(ایکنا) اداره اوقاف کردستان عراق نے مدارس سے کہا کہ وہ مذہبی مقدس کتابوں کی حفاظت کریں اور پرانی کتابوں کو شرعی حوالے سے ضائع کریں۔

کردستان عراق کے  اداره اوقاف جو شمالی اربیل میں واقع ہے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس اوراق اور کتابوں کو ڈسٹ بینوں میں ہرگز نہ ڈالیں اور شرعی حوالے سے انکو ضائع کریں۔

 

مذکورہ حکم نامہ اس وقت جاری ہوا جب رپورٹ ملی کہ سڑکوں کے کنارے کچرہ دانوں میں مقدس اوراق ملنے کی شکایات ملی۔

 

اداره اوقاف نے اس حوالے سے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی جو مقدس اوراق جمع کرے گی کیونکہ مذکورہ کتابوں میں آیات قرآن و احادیث نبوی(ص) موجود ہیں۔

 

ادارہ اوقاف کردستان عراق نے مزید کہا ہے کہ مفتیوں اور شرعی حوالے سے مکمل معلومات کے بعد ان کتابوں کو ضایع کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ادارے کے مطابق ان کتابوں کو ضایع کرنے کے حوالے سے کسی صحرا میں ان کو آگ لگانے اور پھر خاکستر کو جمع کرکے دفن کرنے کا احکام بھی جاری ہوا ہے۔/

3942213

نظرات بینندگان
captcha