عراق؛ اسپشل افراد کا خصوصی قرآن کورس اختتام پذیر + تصاویر

IQNA

عراق؛ اسپشل افراد کا خصوصی قرآن کورس اختتام پذیر + تصاویر

8:39 - December 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3508662
تہران(ایکنا) بصارت سے محروم افراد کے لیے خصوصی کورس آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

آستانہ حسینی کے مطابق حرم مطهر امام حسین(ع) کے قرانی شعبے کے سربراہ «مرتضی جمال الدین» نے«الغدیر» قرآنی کورس کے حوالے سے کہا کہ  کورس چار مہینے پر مشتمل تھا جو آن لائن منعقد ہوا۔

 

انکا کہنا تھا: کورس کے شرکاء نے کورس کو آڈیو کانفرسنگ کے زریعے سے سماعت کی اور سوالات بھی اساتذہ سے اس دوران پوچھے گیے۔

 

جمال الدین کا مزید کہنا تھا: ماہراساتذہ نے کورس میں شامل خواتین و مرد قراء کے سوالات کے بہترین انداز سے جوابات دیے اور آج اس کا جشن منایا گیا۔

 

کورس کے سنئیر استاد شیخ «مصطفی العامری» کا کہنا تھا: قرآنی اساتذہ کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے اس کورس کا اہتمام کیا گیا اور اب یہ فارغ ہونے والے اسپشل افراد عام لوگوں کو بھی درس قرآن سے منستفید کرسکتے ہیں۔/

 

3942505

نظرات بینندگان
captcha