فالح الفیاض: عراق شهید سلیمانی سے عشق رکھتا ہے

IQNA

فالح الفیاض: عراق شهید سلیمانی سے عشق رکھتا ہے

7:47 - January 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3508708
تہران(ایکنا) حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا کہ ہم شهید سلیمانی کے مقروض ہے اور عراقی قوم ان سے عشق کرتی ہے۔

حشد الشعبی سربراہ نے گذشتہ روز شہید قاسم سلیمانی و ابومهدی المهندس کی برسی پر تہران یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا: عزاداری کی کوئی بھی تقریب شهید قاسم سلیمانی کی یاد میں انکے غم کو کم نہیں کرسکتی۔

 

انکا کہنا تھا کہ کسی طرح سے شهید سلیمانی کے حق کو ادا کرنا ممکن نہیں اور ہم عراقی عوام ان سے عشق کرتے ہیں۔

 

فالح الفیاض نے مزید کہا کہ عراقی عوام اور حشدالشعبی سب قاسم سلیمانی کے غم میں عزادار ہیں انکا کہنا تھا: عراقی عوام بیدار ہوچکے ہیں اور سردار سلیمانی و المهندس کی شہادت کے بعد ہم نے جان لیا کہ کیسی بڑی سازش جاری ہے۔

 

حشدالشعبی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم فراموش نہیں کرسکتے کہ کس نے خود کو دشمن پرفروخت کردیا۔

 

الفیاض نے کہا کہ عراقی عوام راستہ جان چکے ہیں اور تمام مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے میدان میں ہم حاضر ہیں۔

 

حشدالشعبی سربراہ نے کہا کہ ہم کسی طرح سے کمزور ایمان والے افراد کی تقلید نہیں کرسکتے ۔/

3944766

نظرات بینندگان
captcha