شام؛ البوکمال میں شہداء کی یاد میں تقریب؛

IQNA

شام؛ البوکمال میں شہداء کی یاد میں تقریب؛

11:39 - January 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3508712
تہران(ایکنا) داعش کے آخری اڑے میں سردار سلیمانی کی یاد منائی گئی

سردار سلیمانی کی برسی کے موقع پر شامی عوام نے  شهر البوکمال میں تقریب کا اہتمام کیا اور عظیم کمانڈر سردار سلیمانی کی کاوشوں کو سراہا جنکی ہمت سے داعش کے ہاتھ سے یہ آخری شہر بھی آزاد کیا گیا تھا۔

دیرالزور صوبے کے اس شہر میں عوام نے  حاج قاسم سلیمانی و ابومهدی المهندس کی شہادت پر ان سے والہانہ عقیدت کا اظھار کیا۔

 

بوکمال کے عوام نے اس موقع پر شہید سلیمانی کی خدمات کو سراہا کہ جنہوں نے امریکی فورسز سے پہلے اس علاقے میں خود کو پہنچایا اور داعش کے ہاتھ سے عوام کو آزاد کیا۔

 

شهر البوکمال صحرائی صوبہ دیرالزور کے تین بڑے اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں داعش کا مضبوط گڑھ تھا اور دفاعی حوالے سے ان شہروں کو خاص اہمیت حاصل تھا۔

 

شامی اور اتحادی فوج نے  ۱۹ نوامبر ۲۰۱۷ کو شهر البوکمال سے داعش کو باہر نکال پھینکا تھا۔

 

۲۱ ستمبر ۲۰۱۷ کو سردار شهید حاج قاسم سلیمانی نے تقریر میں وعدہ کیا تھا کہ داعش کو تین مہینوں میں ختم کردیا جائے گا

اور امریکی و صیھونی رژیم کے اس آلہ کار کو روئے زمین سے مٹا دیا جائے گا اور پھر تین مہینوں کے بعد  آزادی البوکمال، سے عالمی میڈیا نے سلیمانی کی خبر کی تصدیق کردی.

 

سلیمانی کی یاد امریکی منہ پر طمانچہ ہے

شیخ محمود العدای، جو مرکز امام مهدی(عج) کے سربراہ ہے  نے تقریب سے خطاب میں کہا: سردار سلیمانی  راه امام حسین(ع) کے شہید ہے جن کی یاد میں یہ تقریب اور اس میں تمام بڑے رھنماوں کی شرکت در اصل امریکی منہ پر طمانچہ ہے۔

 

قبائلی رھنما مهیدی صالح الجویر نے  کہا کہ سردار سلیمانی صرف البوکمال نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے ہیرو اور کمانڈر ہے۔

 

عبدالکریم الدندن دیگر قبائلی رھنما نے کہا کہ شہید سلیمانی کی وجہ سے آج ہم اس قدر عظیم پروگرام رکھنے پر قادر ہے ۔

 

 شیخ الدندن نے کہا کہ امریکہ نے جان بوجھ کر اس شہر کو داعش کے سپرد کردیا تھا مگر سردار سلیمانی نے انکے منصوبے کو نقش بر آب کردیا۔

3945018

نظرات بینندگان
captcha