پاکستان؛ بین الاقوامی اکیڈمی کے قیام کی کوشش

IQNA

پاکستان؛ بین الاقوامی اکیڈمی کے قیام کی کوشش

8:58 - January 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3508741
تہران(ایکنا) مذہبی امور کے وزیر کے مطابق اسلام آباد میں بین الاقوامی اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

معروف عالم اور وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا: پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور قرآن کی تلاوت اور نعت خوانی یہاں کی اصل ثقافت ہے۔

 

ایک پروگرام میں معروف نعت خواں قاری سید صداقت علی کو خصوصی ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لئے قاری سید صداقت علی کی تجاویز کا جایزہ لیا جائے گا۔

 

تحریک انصاف کے سنیٹر  فیصل جاوید ، معروف عالم قاری گلزار نعیمی اور دیگر مقررین نے قاری صداقت علی کو خوش آواز نعت خواں قرار دیتے ہوئے کہا: اسلام آباد میں قرآنی اکیڈمی وقت کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قرآن کریم سے رابطہ مسلمانوں کے لیے باعث افتخار ہے اور قرآن سے دوری کی وجہ سے ہی امت میں اختلاف پایا جاتا ہے۔/

3946364

نظرات بینندگان
captcha