سوڈان؛ مساجد میں شب ہائے قرآن

IQNA

سوڈان؛ مساجد میں شب ہائے قرآن

7:57 - January 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3508746
تہران(ایکنا) دارالحکومت خرطوم میں قرآنی راتوں کا اہتمام ایک مقامی تاجر کی مدد کیا گیا ہے۔

سوڈان کے دارالخلافہ میں « قرآن کریم سے انس کی محافل» کی راتوں کا بھرپور خیرمقدم کیا جارہا ہے جہاں حفاظ کرام آکر تلاوت کرتے ہیں اور ان محفلوں میں بری تعداد میں بزرگ، جوان اور نوجوان روحانی فضا میں شرکت کرتے ہیں۔

 

مسجد عبدالرحمن بن عوف کے متولی احمد علی عبدالرحمن کا قرآنی محافل کے حوالے سے کہنا ہے: چند روز پہلے معروف قاری شیخ الزین مسجد آئے تھے جنہوں نے نماز کے بعد نمازیوں کے لیے چند آیات کی تلاوت کی جسکو عوام نے خوب سراہا، اور کورونا کے باوجود عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگیی تھی اور اسی سے اس سلسلے کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

عبدالرحمن تصریح نے کہا کہ ایک معروف تاجر محمود محمد محمود نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ تلاوت کے محافل کے بعد شرکاء کو نیاز دیا جائے اور وہ ان تمام اخراجات کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہے اور خرطرم کی دیگر مساجد میں بھی وہ یہ خدمت انجام دیں سکتے ہیں۔

 

مسجد عبدالرحمن نے کہا کہ ان محافل سے قرآن سیکھنے کے علاوہ عوام میں ایک معنوی فضاء پیدا ہوگی اور اس کا آخرت میں الگ بڑا اجر ہے۔/

3946499

نظرات بینندگان
captcha