امام بارگاہ میں سونے کا منبر مسمار کرنے کا حکم

IQNA

امام بارگاہ میں سونے کا منبر مسمار کرنے کا حکم

8:00 - January 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3508747
تہران(ایکنا) صدر تحریک کے رھنما نے ایک امام بارگاہ میں سونے سے مزین منبر پر اعتراض کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس کو خراب کرکے سونے کے پیسے کو ناداروں میں تقسیم کیا جائے۔

صدر تحریک کے رھنما مقتدی الصدر نے کاظمین میں امام بارگاہ قصر الزهراء میں زیورات سے مزین منبر پر رد عمل دکھاتے ہوئے اسے نادرست قرار دیا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: افتتاح حسینه قصر الزهراء میں سونے کے منبر کی خبر ملی ہے جو کسی صورت شریعت و اسلامی احکام کے مطابق نہیں۔

 

انہوں نے حکم دیا کہ اس منبر کو خراب کرکے اس کے پیسے کو نادار طبقوں میں تقیسم کیا جائے۔

 

الصدر کا کہنا تھا کہ اس امام بارگاہ کو فی الحال رمضان تک بند رکھا جائے ورنہ قانونی طور پر اقدام کیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس منبر پر جانے والے عالم کو ایک سال تک منبر پر جاکر تبلیغ کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی پر مدارس قوانین کے تحت اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

مقتدی الصدر نے  آیت ۲۷ سوره مبارکه اسراء ک طرف بھی اشارہ کیا کہ: «إِنَّ الْمُبَذِّرينَ کانُوا إِخْوانَ الشَّياطينِ وَ کانَ الشَّيْطانُ لِرَبِّهِ کَفُوراً: جو نادرست راستے میں اموال خرچ کرتا ہے وہ شیطان کا بھائی ہے، اور شیطان ہمیشہ خدا کے مقابل ناشکرا ہے».

3946545

نظرات بینندگان
captcha