مچھ واقعہ پر آیت‌الله شیخ عیسی قاسم کا پیغام جاری

IQNA

مچھ واقعہ پر آیت‌الله شیخ عیسی قاسم کا پیغام جاری

8:22 - January 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3508756
تہران(ایکنا) اسلامی تحریک بحرین کے رھنما نے مچھ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: تمام مسالک اور مذاہب پر لازم ہے کہ وہ «داعش» کے مقابل اقدام کریں۔

اسلام تحریک بحرین کے رھنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داعش کے ہاتھوں گیارہ شیعہ مزدوروں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ خون کا پیاسا اور امت میں فتنے کی جڑ ہے۔

 

اسلام تحریک بحرین کے رھنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم کے بیان میں کہا گیا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

 

{ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا }

 

داعش تمام برائیوں کی جڑ اور جعلی اسلام کا نمونہ ہے اور دنیا بھر میں اسلام کو بدنام کرنے اور حق کے متلاشیوں کی نظر میں اسلام کو بدنما پیش کرنے کی سازش پر مسلسل عمل پیرا ہے۔

.

داعش خون ناحق بہانے، وحشیانہ عمل، بدعت آفرینی اور مسلمانوں کے حیوانوں کی طرح سفاک انداز میں زبح کرنے کے اصول پر عمل کررہی ہے۔

 

داعش مسلسل خون ریزی اور امت میں فساد و اختلاف ڈالنے کی کوشش کررہی  ہے اور تمام امت پر لازم ہے کہ وہ اس وحشی دہشت گرد اور جاہل تنظیم کے خلاف اقدام کریں۔

 

 

مچھ میں بیگناہ شیعہ مزدوروں کے قتل نے سب کو جنجھوڑ کے رکھ دیا ہے جو تمام مسایل سے لاتعلق مزدوری کررہے تھے۔

 

دعا ہے کہ خدا امت کو وحدت کی توفیق دے اور دشمنوں اور انکے آلہ کاروں کے شر سے محفوظ رکھے۔

شیخ عيسى أحمد قاسم

3947127

نظرات بینندگان
captcha