بنگلہ دیش؛ روهینگیا مہاجر کیمپ میں آتش زدگی

IQNA

بنگلہ دیش؛ روهینگیا مہاجر کیمپ میں آتش زدگی

10:07 - January 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3508766
تہران(ایکنا) آتش زدگی کا واقعہ جنوبی بنگلہ دیش میں مہاجر کیمپ میں پیش آیا ہے۔

الجزیره کے مطابق امور مہاجرین میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے (UNHCR)  کے مطابق آتش زدگی میں روھنیگیا پناہ گزینوں کے ۵۵۰ خیمے نما گھر جل گیے ہیں جبکہ یہاں ۳۵۰۰ افراد کے خیمے نصب ہیں،  جمعرات کو پیش آنے والے واقعے میں ڈیڑھ سو سامان بیچنے والے اسٹال بھی جل گیے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے نمایندے کے مطابق مہاجرین کے لیے گرم کپڑے، خوراک اور میڈیکل سہولیات کے لیے کوشش جاری ہے۔

مذکورہ مہاجر کیمپ کاکس بازار(Cox’s Bazar)  میں میانمار کی سرحد کے قریب واقعہ ہے۔

 

خصوصی نمایندے کا کہنا تھا کہ آتش زدگی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

امور مہاجرین کے حوالے سے بنگلہ دیشی نمایندے محمد شمس دوزا کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش میں کیمپوں میں موجود سلینڈر گیس رکاوٹ بن رہے تھے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ متاثرین کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اب تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 

گذشتہ سالوں میں بنگلہ دیشی حکام نے اکثر مہاجرین کو دور افتادہ ویران جزیروں میں منتقل کرنا شروع کیا ہے تاہم بنگلہ دیش ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے رہا ہے۔

 

ایک ملین سے زاید روھنگیا مہاجرین جنوبی بنگلہ دیش میں موجود ہے جنکو سال ۲۰۱۷ میں میانمار فوج اور بدھ شدت پسندوں کے حملوں کے بعد فرار پر مجبور کیا گیا ہے۔/

3947784

نظرات بینندگان
captcha