مصری قاری شیخ «عبدالعلیم فصاده» کا انتقال

IQNA

مصری قاری شیخ «عبدالعلیم فصاده» کا انتقال

8:27 - January 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3508774
تہران(ایکنا) معروف قاری شیخ عبدالعلیم فصاده، کفر شیخ میں دار فانی سے کوچ کرگیے

مصری میڈیا کے مطابق معروف مصری قاری شیخ عبدالعلیم فصاده ۷۳ کی عمر کے بعد دار فانی سے کوچ کرگیے ہیں۔

 

شیخ فصاده مصری صوبہ کفر الشیخ کے معروف اور مصری انجمن قرآء کے سنئیر رکن تھے۔

 

انکی تشیع جنازہ آج شهر «بیلا» میں ہوگی۔

 

معروف قاری اور ڈاکٹر احمد نعینع نے ٹوئیٹر پر انکے انتقال پر غم کا اظھار کرتے ہوئے لکھا : «وہ بہترین اور قدیم معروف قاریوں میں شمار کیا جاتا ہے خدا ان پر رحمت اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے».

 

عبدالعلیم فصاده  سال ۱۹۴۷ کو شهر بیلا صوبہ کفر الشیخ میں پیدا ہوئے اور ۱۰ سال کی عمر میں حفظ قرآن کے بعد الازهر میں مصروف تعلیم ہوئے اور پھر معروف  مسجد المعداوی میں قاری منتخب ہوئے۔

 

ماه مبارک رمضان میں وہ اسلامی اور عرب ممالک کے دورے پر جاتے رہتے تھے۔

 

عبدالعلیم فصاده نے ملکی اور غیر ملکی لیول پر اعلی مقابلوں میں مصر کی نمایندگی کی ہے اور انہوں نے بزرگ قرآء جیسے شیخ ابوالعینین شعیشع، شیخ راغب مصطفی غلوش، شیخ محمد عبدالوهاب الطنطاوی، شیخ عنتر مسلم، فرج‌الله الشاذلی، احمد نعینع، عبدالفتاح الطاروطی کے ہمراہ تلاوت کا شرف حاصل کیا ہے۔

 

فصاده کو مصر کے قرآنی سفیر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔/

3948139

نظرات بینندگان
captcha