امریکی مسلمانوں کی معلومات کی فروخت نماز ایپ کے زریعے + فلم

IQNA

امریکی مسلمانوں کی معلومات کی فروخت نماز ایپ کے زریعے + فلم

8:29 - January 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3508775
رتہران(ایکنا) پورٹ کے مطابق نماز ایپ کے زریعے سے مسلمانوں کی معلومات فروخت کی جاتی رہی ہے۔

آن لائن میگزین Motherboard کے مطابق امریکی- کینیڈین کمپنی Vice Media کا کہنا ہے کہ Salaat First(الصلاة اولاً) نامی ایپ جس سے نماز کے اوقات کا پتہ چلتا ہے اور یہ لوکیشن بھی معلوم کرتا ہے اس نے مسلمانوں کی معلومات امریکہ کو فروخت کیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق معلومات فروخت کرنے کا کاروبار فرنچ کمپنی Predicio نے انجام دیا ہے جو ایک امریکی فرم سے کاروبار کرتی ہے۔

 

مذکورہ کمپنی کے ہمراہ مختلف امریکی حساس ادارے بھی کام کرتے رہے ہیں۔

 

Salaat First جو دس ملین بار Android میں ڈاون لوڈ ہوچکا ہے صارف کے ڈیٹا جمع کرسکتا ہے۔

 

گذشتہ نومبر کو بھی Muslim Pro نامی ایپ نے امریکی فورس کو معلومات فروخت کیا تھا۔/

ویڈیو کا کوڈ

3948004

نظرات بینندگان
captcha