افغانستان میں خواتین ججز قتل

IQNA

افغانستان میں خواتین ججز قتل

7:26 - January 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3508783
تہران(ایکنا) کابل میں فائرنگ سے سپریم کورٹ کی 2 خاتون ججز ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

جنگ زدہ ملک افغانستان میں ایک جانب تو امن مذاکرات کے متعدد دور ہو چکے ہیں تو دوسری جانب ملک میں دھماکوں اور حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے لیے کام کرنے والی 2 افغان خاتون ججز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

 

عدالت کے ترجمان احمد فہیم قویم کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ججز پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عدالت کی گاڑی میں اپنے دفتر آرہی تھیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حملے کے نتیجے میں ہم اپنی 2 خواتین ججز سے محروم ہوگئے جبکہ واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوا۔

دوسری جانب کابل پولیس نے بھی مذکورہ حملے کی تصدیق کی۔

 

اٹارنی جنرل کے دفتر کے ترجمان جمشید رسولی کا کہنا تھا کہ ’یہ سپریم کورٹ کے لیے کام کرنے والی ججز تھیں‘۔

 

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان خاص طور پر کابل میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اعلیٰ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کے نئے رجحان سے شہر میں خوف اور انتشار پھیل رہا ہے۔

3948247

 

نظرات بینندگان
captcha