سڈنی یونیورسٹی میں قرآنی زبان کی تدریس

IQNA

سڈنی یونیورسٹی میں قرآنی زبان کی تدریس

8:42 - January 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3508807
تہران(ایکنا) سڈنی یونیورسٹی کے شعبہ زبان و ادبیات عربی استاد کے مطابق عربی زبان طلبا کو قرآنی زبان پڑھائی جائے گی تاکہ فھم قرآن کو عام کیا جاسکے۔

نیوز ایجنسی «اس بی اس عربی۲۴» کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کے شعبہ زبان و ادبیات عربی کے استاد علی یونس الدهش، کا کہنا ہے کہ  طلبا کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے خصوصی طور پر «عربی قرآن» کے عنوان سے قرآنی زبان کا کورس ترتیب دیا گیا ہے۔

 

مذکورہ استاد کے مطابق سڈنی میں اب تک ایسا کورس نہیں بنایا گیا ہے جسمیں عربی کلاسیک یا قرآنی زبان کو پڑھایا جاتا ہو۔

 

الدهش کا کہنا تھا: قرآنی زبان اور اس وقت کتاب و میڈیا کی زبان میں کافی فرق موجود ہے اور اسی لیے عرب زبان طلبا کو مذکورہ کورس پڑھایا جائے گا۔

 

سڈنی یونیورسٹی کے استاد کا کہنا تھا کہ طلبا کو مذکورہ زبان پڑھانے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ انکا کورس مذہبی یا اسلامی کورس نہیں تاہم اس کے پڑھنے سے یقینا تفسیر قرآن کو درست انداز میں سمجھایا جاسکتا ہے۔

 

الدهش کے مطابق مذکورہ زبان سخت ترین زبانوں میں شمار کی جاسکتی ہے جس کے لیے طلبا کو سخت محنت کی ضرورت ہوگی۔

سڈنی یونیورسٹِی اگست میں سیکنڈ سمسٹر سے مذکورہ کورس شروع کرنا چاہتی ہے۔/

3949219

نظرات بینندگان
captcha