یمنی عوام سے یکجہتی کی عالمی مہم

IQNA

یمنی عوام سے یکجہتی کی عالمی مہم

8:57 - January 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3508814
تہران(ایکنا) سوشل ایکٹویسٹوں نے عالمی سطح پر یمنی عوام اور انصاراللہ سے یکجہتی کی مہم شروع کی ہیں۔

پیر کو امریکی فیصلے کے خلاف یمنی عوام کے بڑے مظاہرے کے ہمراہ دنیا بھر میں سوشل ایکٹویسٹوں نے یمنی عوام سے یکجہتی کی مہم شروع کی ہے۔

 

مظاہرے «جنگ روک دو» کے عنوان سے منعقد کیے جارہے ہیں جنمیں امریکی صدر جوبائیڈن کو انتخابات کے دوران یمن جنگ بند کرنے اور سعودی مظالم روکنے کے وعدے یاد کرائے جائیں گے۔

 

دنیا کے سترہ ممالک سے  ۲۶۰ مختلف تنظیموں نے مہم میں یمن جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مہم میں مغربی ممالک اور مریکہ و برطانیہ سے یمن پر حملے روکنے، اسلحہ تجارت بند کرنے اور سعودی حمایت متوقف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ یمنی عوام کے محاصرے کے خاتمے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

 

امریکہ کی جانب سے انصارالله یمن کو دہشت گرد قرار دینے کے بعد حوثی رھنما محمدعلی الحوثی نے آج بروز پیر اس فیصلے کے خلاف مظاہروں کی دعوت دی ہے اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یمنی مظلوموں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریں۔

 

دو سو چیاسٹھ تنظیموں نے امریکی وزارت خزانہ کے اس فیصلے کو رد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور یمن جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔/

3949509

نظرات بینندگان
captcha