مسجدالاقصی کی تعمیر نو میں سازش

IQNA

مسجدالاقصی کی تعمیر نو میں سازش

9:11 - January 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3508821
تہران(ایکنا) ادارہ اوقاف و امور اسلامی فلسطین نے مسجدالاقصی میں مرمت اور تعمیر نو کے حوالے سے سازش بارے انتباہ کردیا۔

ادارہ اوقاف و امور اسلامی فلسطین نے صیھونی اقدامات کو  مسجدالاقصی کی تعمیر نو کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا

 

ادارے کے مطابق  مسجدالاقصی میں مختلف بہانوں سے مرمت سازی کے کاموں کو روکا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ  مسجدالاقصی میں کام کرنے والے افراد کو مسلسل دھمکیوں اور شہر بدری کا سامنا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اداره اوقاف اسلامی و امور ہی مسجدالاقصی کی مرمت اور حفاظت کی ذمہ دار تنظیم ہے۔

 

کونسل نے مختلف مشکلات کے باوجود مسجد اقصی کی خدمت کے حوالے سے بیت‌المقدس کے مقامی خدمات کو سراہا۔

 

مسجد اقصی مرمت سازی کمیٹی کے ڈائریکٹر بسام الحلاق نے کہا کہ زائیونسٹ فورسز نے مصلای قبة الصخره پر حملہ کیا اور تمام کام کرنے والے مزدوروں کو زد وکوب کیا۔

 

الحلاق نے کہا کہ مرمت سازی کے تمام کاموں کو روک دیا گیا ہے۔

 

عبری‌زبان میڈیا نے فاش کیا ہے کہ صیھونی رژیم  مسجد قبة‌الصخره کو مسمار کرکے «هیکل سلیمانی» تعمیر کرنا چاہتا ہے۔/

3949729

نظرات بینندگان
captcha