روهینگیایی پناہ گزینوں کی دور افتادہ جزیروں میں منتقلی جاری

IQNA

روهینگیایی پناہ گزینوں کی دور افتادہ جزیروں میں منتقلی جاری

7:52 - January 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3508836
تہران(ایکنا) انسانی حقوق تنظیموں کی مخالفت کے باوجود بنگلہ دیش کی حکومت نے روھنگیا پناہ گزینوں کے تیسرے گروپ کو خلیج بنگال کے ویران اور دور افتادہ جزیرہ بهاسان چار(Bhasan Char) میں منتقل کردیا۔

جزیره بهاسان کے ویران اور ماحولیاتی حوالے سے نامناسب جزیرہ میں ایک اور گروپ کو انسانی حقوق تنظیموں کی مخالفت کے باوجود منتقل کردیا گیا۔

 

خلیج بنگال فورسز کے کمانڈر مزمل حق نے خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا: ایک ہزار ۷۷۸ روهینگیا پناہ گزینوں کو جمعہ کے دن کاکس بازار سے چاتوگرام (چیتاگونگ) منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں ۴ کشتیوں کے زریعے سے  دور افتادہ جزیره بهاسان منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہاں پر ایک لاکھ پناہ گزینوں کے لیے جگہ موجود ہے جہاں انہیں کھیتی باڑی اور ماہی گیری کے مواقع میسر ہوں گے اور اس حوالے سے ایک لاکھ روھنگیا پناہ گزینوں کو وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

دور افتادہ جزیروں میں شدید موسم اور طوفان و سیلاب کے خطروں کے پیش نظر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں متعدد بار مخالفت کا اعلان کرچکی ہیں تاہم بنگلہ دیشی حکام انکو بہرصورت منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔/

 

3950596

 

نظرات بینندگان
captcha